مسلح افراد نے صوبہ بلخ میں 13 ھزارہ مسافرین کو قتل کردیا

unnamedخامہ پریس کے مطابق کے ھفتہ دو پہر کو مسلح افراد نے افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے ضلع زاری سے مزار شریف کی طرف جانے والی گاڑیوں کو روک کر شناخت کے بعد 13 ھزارہ مسافروں کو گولی مار کر ھلاک کردیا۔

صوبائی کونسل کے سربراہ محمد ابراهیم خیراندیش نے اس خبر کی تصدیق کی ھے۔ اگرچہ کسی گروہ نے اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ھے تاھم ماضی میں ھزارہ مسافرین کے اس طرح کے قتل کرنے کی ذمہ داریوں کو طالبان اور داعیش قبول کرتے رہے ہیں۔


Join the Conversation